• news

قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کو ضرور شرم آئیگی، دولت واپس لائیں گے: پرویز خٹک

پشاور (بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے فوج سے کڑے احتساب کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے بہت بڑا کارنامہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ملک سے لوٹ مار اور کرپشن ختم کئے بغیر دیرپا امن کا قیام ممکن نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ فوج میں احتساب کا عمل جاری و ساری رہتا ہے لیکن اسکی تشہیر نہیں ہوتی، یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پاک فوج کے فیصلوں کو عوام کے سامنے لایاگیا جس کے دوررس نتائج نکلیں گے۔ پانامہ لیکس سے وزیراعظم سمیت تمام لوگوں کیلئے مشکل پیدا ہوگئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کے اقدام سے قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کو ضرور شرم آئیگی۔

ای پیپر-دی نیشن