• news

انکوائری کمشن: وزیراعظم کی مخلصانہ کوشش کی مثال نہیں ملتی: مبارک کیانی، شکیل خان

کورنٹری (نامہ نگار) وزیراعظم نواز شریف نے پانامہ لیکس پر انکوائری کمشن کی تشکیل کے لیے جس مخلصانہ کاوشوں کا آغاز کیا ہے پاکستان میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے سرکردہ رہنما حاجی مبارک کیانی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمشن کے اعلان کے بعد دھرنوں، گھیرائو، جلائو کی بات کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں۔ مسلم لیگ (ن) لیگل ونگ کے صدر چودھری شکیل خان عدالت نے کہا کہ پانامہ لیکس کی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ بچوں کی جائیداد سے نواز شریف کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن