وزیراعظم استعفیٰ دیں، انکوائری کمشن کا اعلان قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانا ہے: چودھری اسلم، طاہر گورائیہ
پیرس (صاحبزادہ عتیق سے) وزیر اعظم پہلے استعٰفی دیں پھر اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کریں۔ انکوائری کمیشن کا اعلان قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار حاجی محمد اسلم چوہدری صدر اور طاہر عباس گورائیہ سینئر راہنما عوامی تحریک فرانس نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے انکشافات سے آنے والے طوفان اور پاکستان کے سب سے منظم ادارے پاک فوج میں کڑے احتساب کے بعد وزیراعظم پاکستان کو حب الوطنی یاد آئی۔