پاکستان دہشت گردی کے خاتمے، طالبان کو مذاکرات پر تیار کرنے کیلئے اقدامات کرے ورنہ اس پر اعتماد نہیں کرینگے: افغانستان
کابل (آئی این پی) افغان حکومت نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ وہ دہشتگردی کے خاتمے اور امن مذاکرات کیلئے طالبان کو تیار کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے ورنہ افغانستان اس پر اعتماد نہیں کرے گا۔ افغان میڈیا کے مطابق صدر اشرف غنی کے نائب ترجمان دعوی خان مینا پال کا کہنا ہے کہ اپنی سرزمین پر دہشتگرد گروپوں کے ساتھ مقابلہ کرنے میں اسلام آباد کا کردار بہت ضروری ہے۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے اقدامات بہت ضروری ہیں۔ ہم اس وقت تک پاکستان پر بھروسہ نہیں کریں گئے جب تک وہ اپنے وعدے کو پورا نہیں کرتا۔