نوازشریف اقتدار سے الگ نہ ہوئے تو عوام اینٹ سے اینٹ بجا دیںگے: طاہرالقادری
لاہور(آئی این پی) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پاس استعفیٰ کے سوا کوئی آپشن نہیں‘ حکمران خود اقتدار سے الگ نہ ہوئے تو عوام انکی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے ‘(ن) لیگ خود جمہوریت کی دشمن بن چکی ہے حکمران کرپشن اور لوٹ مار چھوڑنے کیلئے کسی صورت تیار نہیں اور قوم ایسے نااہل حکمرانوں کو مزید برداشت کر نے کیلئے تیار نہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ حکومتی کمیشن بھی ایک ٹوپی ڈرامہ ہے جس سے حکمرانوں نے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی ہے مگر وہ اس میں ناکام ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور انکی فیملی کی کرپشن اور لوٹ مار بے نقاب ہو چکی ہے۔ پانامہ لیکس کے معاملے میں اصل سوال یہ ہے اربوں ڈالر کہاں سے آئے اور کیسے باہر گئے ہیں؟ پہلے نیب کو نوٹس لینا چاہیے تھا جس نے منہ پر ٹیپ لگا رکھی ہے۔