• news

شہباز شریف کا دورہ، نہ پروٹوکول نہ ٹریفک روکی گئی‘شہریوں کے ’’شیر آیا، میٹرو ٹرین لایا‘‘ کے نعرے

لاہور (خبرنگار) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے صبح 7 بجے ٹھوکر نیاز بیگ سے میٹروٹرین کے منصوبے کے روٹ پر تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے سے متعلق بغیر پروٹوکول اپنے دورے کاک آغاز کیا اور تمام روٹ پر تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ کے دورے کے دوران کسی موقع پر ٹریفک کو نہیں روکا گیا۔ وزیراعلیٰ نے روٹ کے مختلف مقامات پر گاڑی سے اتر کر نہ صرف خود تعمیراتی کاموں کی رفتار کا معائنہ کیا بلکہ مزدوروں، شہریوں اور دکانداروں سے گھل مل گئے۔ شہریوں نے ’’شیر آیا، میٹرو ٹرین لایا‘‘ کے نعرے لگائے۔

ای پیپر-دی نیشن