لاہور میں اوباش نوجوان کی 10 سالہ بچے سے زیادتی، ملزم گرفتار
لاہور+ فیصل آباد (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) لاہور میں 10 سالہ بچے سے زیادتی، فیصل آباد، جھنگ میں لڑکی اور خاتون کو اجتماعی طور پر بے آبرو کر دیا۔ لاہور میں شاہدرہ کے علاقہ میں اوباش نوجوان نے 10 سالہ بچے سے زیادتی کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ چھیماں والا کھوہ میں سلیمان نے 10 سالہ محلے دار بچے علی نواز کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ فیصل آباد میں پولیس رپورٹس کے مطابق تھانہ روڈالہ روڈ کے چک نمبر 28 گ۔ب کی عنصراں بی بی گھر میں اکیلی تھی اس دوران اورنگزیب، مظہر، عمران اور احمد نے اس کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ نامہ نگاران کے مطابق جھنگ میں محلہ اقبال نگر کے محمد انور نے الزام عائد کرتے بتایا چھ افراد نے مبینہ طور پر اس کی جواں سالہ بیٹی مسماۃ (ع۔ب) کو زیادتی کی غرض سے اغوا کر لیا اور خاور اور نیاز علی وغیرہ نے مسماۃ (ع۔ب) کو زیادتی کی۔ تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ دو برجی آرائیاں میں فہد عرف ٹیٹو نے شاہد کے 12 سالہ بیٹے عمر کو زبردستی زیادتی کر ڈالی۔