• news

لاہور میں دہشت گردوں کے داخلے کی اطلاع، سرچ آپریشن، پولیس الرٹ

لاہور(نامہ نگار) لاہور میں دہشت گردوں کے داخلے کی اطلاع پر پولیس رات گئے تک ان کی تلاش میں لگی رہی، تاہم دہشت گرودوں کا کوئی سراغ نہ مل سکا ہے جبکہ 11مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں لاہور پولیس کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا۔ تمام ڈویژن کے ایس پیز کو بھی ہدایات جاری کی گئیں ہیں وہ اپنی اپنی ڈویژن میں گشت کے سسٹم کو بڑھا دیں اور ہر مشکوک گاڑی اور موٹر سائیکل پر کڑی نظریں رکھیں تاکہ کسی بھی طرح کا کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن دہشت گردوں کے شہر میں داخلے کی اطلاع کے بعد کیا گیا اور آئندہ بھی جاری رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن