• news

لاہور میں 61 لاکھ کی وارداتیں‘ چھانگا مانگا: مزاحمت پر سیلزمین قتل

لاہور+ فیروزوالا+ چھانگا مانگا+ قصور (نامہ نگار+ نمائندگان) لاہور میں61 لاکھ کی وارداتیں‘ 2 کاریں 13 موٹر سائیکل چوری کر لیں، چھانگا مانگا میں مزاحمت پر سیلز مین کو قتل کر دیا۔ ڈاکوئوں نے گرین ٹائون میں ناظم کے گھر سے 8 لاکھ روپے مالیت، شاہدرہ میں جہانزیب کے گھر سے6 لاکھ روپے، گلبرگ میں زیب اور اسکی فیملی سے 6 لاکھ جبکہ مسلم ٹائون میں واحد اور اسکی فیملی سے 5 لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لئے ہیں۔ ڈاکوؤںنے شہر کے مختلف علاقوں میں راہزنی کی وارداتوں میں 8 شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے ہیں‘ چوروں نے نواں کوٹ میں عظیم کے گھر سے 21 لاکھ روپے مالیت جبکہ نصیر آباد میں سرفراز کے گھر سے 15 لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیوارت اور دیگر سامان چوری کرلیا ہے۔ چوروں نے غالب مارکیٹ میں سے عظیم ،کینٹ سے نویدکی کاریں جبکہ، رنگ محل سے محمود،گجر پو رہ سے طاہر،لٹن روڈ سے سہیل، مزنگ سے فرحان ،ریس کورس سے معظم،گلشن راوی سے یونس، نواب ٹائون میں امیر، ہربنس پو رہ میںنوخیز، فیکٹری ایریا میں ارشاد، کوٹ لکھپت میں ولید، فیصل ٹائون میں زاہد، گلبرگ میں افضال، باغبانپورہ میں سے منیر کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ فیروزوالا سے نامہ نگار کے مطابق لاہور روڈ کی آبادی خان پور میں ڈاکوئوں نے گیس سلنڈر دکان میں گھس کر لاکھوں روپے کے سلنڈروں کو ٹرک میں لاد کر فرار ہو گئے۔ ڈاکوئوں نے شاہنواز کی دکان میں داخل ہوکر اسے یرغمال بناکر ہزاروں روپے نقدی دیگر سامان چھین لیا۔ خالد اسماعیل کی موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری ہو گئی۔ ڈاکوئوں نے عبدالرزاق کے گھر اہلخانہ کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے کا سامان نقدی‘ زیورات لوٹ کر لے گئے۔ چوروں نے دکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے کے جوتے دیگر سامان چوری کرلئے۔ چھانگا مانگا سے نامہ نگار کے مطابق ڈاکوؤں نے مزاحمت پر گولی ٹافی کے سیلز مین کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ گلانوالہ کا محمد شفیق پک اپ پر اپنے 2 بیٹوں نعیم الرحمن اور کلیم الرحمن کے ہمراہ چھانگامانگا کے دیہاتوں میں گولی ٹافی سیل کرکے واپس آرہاتھا جب وہ سہانکے چھانگامانگاکے قریب پہنچے تو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا‘ ڈاکو فائرنگ کرتے فرار ہوگئے۔ چھانگا مانگا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق ڈی پی او قصور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او چھانگا مانگا کو چارج شیٹ کر دیا اور ملزموں کی گرفتاری کیلئے دو سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

ای پیپر-دی نیشن