• news

عمران خان 2018ء تک بھی محاذ آرائی کرتے رہے تو کامیاب نہیں ہونگے: رانا ثنا

لاہور (آن لائن) میگا پروجیکٹس میں اگر کوئی کرپشن ثابت کر دے تو سیاست چھوڑ دونگا‘ الزامات کی بنیاد پر خواہشات کی تکمیل نہیں ہو سکتی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمشن کے ٹرمز آف ریفرنس میں کرپشن اور کرپٹ عناصر کے خاتمے کا پورا انتظام ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ عمران خان سمجھتے ہیں کہ محاذ آرائی کرنے سے وہ کامیاب ہو جائیں گے لیکن عمران خان 2018ء تک ایسی ہی محاذ آرائی کرتے رہیں گے مگر کامیاب نہیں ہونگے۔

ای پیپر-دی نیشن