• news

پناہ گزینوں کے معاملے پر لیبیا بھی یورپی یونین سے معاہدہ چاہتا ہے: نائب صدر

طرابلس (اے پی پی) لیبیا کے نائب صدر کے مطابق مہاجرین کی یورپ کی جانب آمد روکنے کے لیے اْن کے ملک اور یورپی یونین کے مابین بھی اْسی طرز کا معاہدہ طے ہونا چاہیے، جیسا کہ ترکی اور یورپی بلاک کے درمیان ہے۔ احمد معیتیق نے روم میں صحافیوں کو بتایا کہ ایک کے بدلے ایک نظام والے یورپی یونین اور ترکی کے مابین طے پانے والے معاہدے ہی کی طرز پر لیبیا اور یورپی بلاک کے درمیان بھی معاہدے کو آگے بڑھایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن