• news

پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری آئی ہے: پاکستانی سفیر جلیل عباس

سیکرامنٹو (آئی این پی) امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ امریکہ، پاکستان کے تعلقات میں بہتری آئی ہے ، چار سال قبل تعلقات اتنے اچھے نہ تھے، کانگریس سے مل کر کام کر رہے ہیں، پاکستانی کمیونٹی ہر قدرتی آفات کی گھڑی میں ملک میں موجود اپنے بھائیوں کی بھرپور مدد کرتی ہے۔وہ سیکرامنٹو میں پاکستان ہائوس کی افتتا حی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ تقریب کے میزبان ملک محمد یونس ، رانا ساجد ، رانا سہیل تھے۔ اس موقع پر کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پاکستانی سفیر نے کہا پاکستانی کمیونٹی ہر قدرتی آفات میں ملک میں موجود اپنے پاکستانیوں کی بھرپور مدد کرتی ہے۔ اس موقع پر ملک محمد یونس اعوان اور رانا ساجد نے بھی خطاب کیا۔ پاکستانی سفیر نے سیکرامنٹو میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں بھی شرکت کی جس کا اہتمام رانا حفیظ ، رانا طارق ، رانا اکرم اور ایم ڈی خالد نے کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن