• news

وزارت پانی وبجلی نیب کو بھیجے کیسز میں 2 ماہ میں صرف 3 کروڑ 15 لاکھ ریکور کر سکی

اسلام آباد(خبرنگار) وزارت پانی و بجلی ایک کھرب 4ارب 69کروڑ 70لاکھ روپے ڈیفالٹر صارفین سے ریکوریوں کیلئے نیب کو بھیجے گئے کیسز میں سے2ماہ میں صرف 3کروڑ15لاکھ 44ہزار روپے ریکور کر نے میں کامیاب ہو سکی، سب سے زیادہ ایک کروڑ 29لاکھ 70ہزار روپے کی ریکوریاں انڈسٹریل صارفین سے کی گئیں جبکہ دوسرے نمبر پر ڈومیسٹک صارفین سے ایک کروڑ 19لاکھ،30ہزار روپے کی ریکوریاں کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت پانی و بجلی نے رواں سال فروری میں 4لاکھ 42ہزار سے زائدصارفین سے ایک کھرب 4ارب 69کروڑ 70لاکھ روپے کی ریکوریوں کیلئے کیسز نیب کو بھیجے، 2ماہ گزرنے کے بعد وزارت پانی و بجلی ایک کھرب 4ارب 69کروڑ 70لاکھ روپے کی ریکوریوں میں سے صرف 3کروڑ15لاکھ 44ہزار روپے ریکور کر نے میں کامیاب ہو سکی، سب سے زیادہ ایک کروڑ 29لاکھ 70ہزار روپے کی ریکوریاں انڈسٹریل صارفین سے کی گئیں جبکہ دوسرے نمبر پر ڈومیسٹک صارفین سے ایک کروڑ 19لاکھ، 30ہزار روپے کی ریکوریاں کی گئیں، ذرائع کے مطابق کمرشل صارفین سے صرف 29لاکھ 60ہزار روپے، ایگرکلچر صارفین سے صرف 5لاکھ 70ہزار اور دیگر صارفین سے صرف ایک لاکھ 20ہزار روپے ریکور کر نے میں کامیاب ہوسکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن