غیر ملکی قرضے 55 کھرب، 67 ارب روپے، پاکستان سب سے زیادہ مقروض ورلڈ بنک کا ہے
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان کے غیر ملکی قرضوں کا حجم 55کھرب 67ارب 18کروڑ 56لاکھ روپے ہو گیا۔ سب سے زیادہ13کھرب،30ارب، 12کروڑ اور 16لاکھ روپے ورلڈ بینک (آئی ڈی اے) کے ادا کر نے ہیں، دوسرے نمبر پر ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کے 10کھرب ،13ارب سے زائد، تیسرے نمبر پر جاپان کے 5 کھرب، 83 ارب، 52 کروڑ،64لاکھ روپے، چوتھے نمبر پر یورو بانڈز کی مد میں 5کھرب، 29ارب، 24کروڑ روپے، پانچویں نمبر پر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف )کے 5کھرب،20ارب،85کروڑ،60لاکھ روپے ادا کر نے ہیں، امریکہ کے ایک ارب ،38کروڑ، 30لاکھ، برطانیہ کے 73کروڑ ،36لاکھ روپے کا قرضہ ادا کر نا ہے، پاکستان نے لیبیا سے بھی 4ملین ڈالر کا قرضہ حاصل کیا۔ دستاویزات کے مطابق پاکستان کے فروری 2016تک ملکی و غیر ملکی قرضوں کا حجم 186کھرب، 94ارب، 40کروڑ روپے ہو گیا ہے۔پاکستان نے آسٹریا کے 35، بیلجیم کے 23، کینیڈا کے 391، چین کے 4649، غیر ملکی کمرشل بینک سے 1056، فن لینڈ کے 5، فرانس کے 1615، جرمنی کے 1463، انٹرنیشنل بینکنگ آف کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کے 1162، اسلامک ڈویلپمنٹ بینک کے 1532، انٹرنیشنل فنڈ آف ایگری کلچر فنڈ، اٹلی کے 131، کوریا کے 438، کویت کے 173، نیدر لینڈ کے 92، ناروے 14، روس کے 98، سعودی عرب کے 227، سپین کے 74، سویڈن کے 124، سوٹزرلینڈ کے 95 اور یو اے ای کے 52 ملین ڈالر ادا کر نے ہیں۔