جلالپور جٹاں: دو کمسن بچے دریائے توی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق
جلالپورجٹاں (نامہ نگار) دو کمسن بچے دریائے توی میںنہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق سمبلی جٹاں کے رہائشی ملک مشتاق کا 9سالہ بیٹارحمان اور مظہر کا 10سالہ بیٹا سمیع اللہ دریائے توی میں نہانے کے دوران اچانک گہرے پانی میں ڈوب گئے۔ اہل علاقہ کو خبر ہونے پر نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دونوں بچوں کو گہرے پانی نکال لیکن دونوں زندگی کی بازی ہار گئے۔ بچوں کی موت پر علاقے میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشک بار نظر آئی۔