آزاد کشمیر کے انتخابات میں ظالم اورمظلوم کے درمیان مقابلہ ہوگا: وزیراعظم عبدالمجید
کھوئی رٹہ(صباح نیوز)آزادجموںکشمیرکے وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدنے کہاہے کہ آزادکشمیرکے آئندہ انتخابات میںظالم اورمظلوم کے درمیان مقابلہ ہوگا ہم مظلوم طبقہ کے ساتھ کھڑے ہیں ہم انسانیت کے علمبردارہیںمظلوم طبقات ہماری قوت ہیںہم نے کشمیریوں کے تشخص اوروقارکاخیال رکھا ہمارابجٹ روکاگیا مگر ہم جھکنے اوربکنے والے نہیں ہم پہاڑوںپربسنے والے غیرت مندکشمیری ہیںہمارے حوصلے پہاڑوںسے بھی بلندہیںان خیالات کااظہارانہوںنے کھوئی رٹہ بائی پاس کے نزدیک منعقدہ عوام کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدنے کہاکہ ہم نے سیاست کے اندرترجیحات بدل ڈالیںاجارہ دارانہ سیاست کاخاتمہ کیاغریبوںکے بچوں کے لیے ادارے بنائے آزادکشمیرمیںتعمیروترقی کاپہیہ چلایانعروںاوربلندوبانگ دعوئوں کی سیاست کاخاتمہ کرکے عملی کام کئے۔ انہوںنے کہاکہ آزادکشمیرکے عوام کارکردگی کی بناء پرہمیںووٹ دیںگے۔ وہ ماضی کے حکمرانوںکی کارکردگی کوبھی سامنے رکھیںاورہمارے پانچ سال بھی سامنے رکھے کشمیرکونسل کے فنڈزلیگی ممبران کودے کروفاق نے آزادکشمیر میںدھاندلی کی بنیادرکھی مگریادرکھوتم دھاندلی اورپیسے کے زورسے غیرت مندکشمیریوںکونہیںخریدسکتے کشمیری بھٹوکے چاہنے والے ہیں۔مردحرآصف علی زرداری پرکرپشن کے الزامات لگائے گئے آج ان جھوٹے الزامات لگانے والوںکاحشردنیادیکھ رہی ہے۔