• news

سپریم کورٹ کے 7 بنچ رواں ہفتے مقدمات کی سماعت کرینگے

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سپریم کورٹ میں آج پیر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران اسلام آباد کے لئے چھ اور کراچی رجسٹری میں ایک بینچ مقدمات کی سماعت کریگا۔ اسلام آباد میں چھ اور کراچی رجسٹری میں ایک بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ بینچ نمبر ایک قائم مقام چیف جسٹس ثاقب نثار‘ جسٹس اقبال حمیدالرحمن اور جسٹس خلجی عارف حسین‘ بینچ نمبر دو جسٹس آصف سعید خان کھوسہ‘ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس طارق پرویز‘ بینچ نمبر تین جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس سردار طارق مسعود‘ بینچ نمبر چار جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس فیصل عرب ‘ بینچ نمبر پانچ جسٹس مشیر عالم اور جسٹس دوست محمد خان ‘ بینچ نمبر چھ میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس منظور احمد ملک شامل ہیں۔ کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے لئے جسٹس امیر ہانی مسلم‘ جسٹس گلزار احمد اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن