• news

افغانستان میں ’’میڈ ان پاکستان‘‘ نمائش 5 مئی سے شروع ہو گی

راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام افغانستان کے شہر کابل میں چوتھی ’’میڈ ان پاکستان نمائش‘‘ کا انعقادآئندہ ماہ 5 مئی کو ہو گا۔ صدر آر سی سی آئی میاں ہمایوں پرویز نے بتایا کہ افغانستان میں سنگل کنٹری نمائش کے انعقاد کا مقصدافغانستان کے ساتھ کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر علاقائی اور بین الااقوامی سطح پر تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے اور افغانستان میں یہ نمائش اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن