ایزی پے بائر پروٹیکشن نے آن لائن خریداری کو محفوط تر بنادیا
اسلام آباد (پ ر) ایزی پے نے ملک میں تیزی سے بڑھتے ہوئے انٹرنیٹ صارفین کیلئے آن لائن خریداری کو محفوظ اور باسہولت بنانے کے اپنے عزم کے تحت پاکستان میں پہلی ضمانتی بائر پروٹیکشن سروس متعارف کرادی ۔ اس سہولت سے استفادہ کرنے کے لیے صارفین پراڈکٹ کے بارے میں اپنی شکایت متعلقہ ثبوت(تصویر یا ویڈیو) کے ساتھ ترسیل کے وقت فراہم کردہ شکایتی فارم پر کرکے اندرون 7یوم ایزی پے کو ارسال کرنا ہوگی۔ اعتراض کو دور کرنے کے اس پہلے مرحلے میں صارف اور مرچنٹ کو مزید 7یوم کی مہلت دی جائیگی تاکہ وہ اس مسئلے کا حل تلاش کرسکیں۔ اضافی مدت پوری ہونے کے باوجود مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگا جس میں ایزی پے کی شکایت کے ازالے کی کمیٹی ثبوتوں کی مدد سے اعتراض کی تفصیلات کا جائزہ لیتے ہوئے اپنا فیصلہ جاری کرے گی۔ ٹیلی نار پاکستان کے چیف فنانشل سروسز آفیسر یحییٰ خان نے کہا کہ ’’ایزی پے بائر پروٹیکشن کی صورت میں ہم ایسی سہولت متعارف کرارہے ہیں جو پاکستانی صارفین میں آن لائن خریداری پر اعتماد بڑھانے کا ذریعہ بنے گا۔ ایزی پے بائر پروٹیکشن کے بارے میں مزید معلومات اور شرائط و ضوابط جاننے کے لیے ہماری ویب سائٹ www.easypaisa.com.pk/easypay-online-payments. سے رجوع کریں۔