عالمی کساد بازاری کے باوجود ملکی برآمدات میں اضافہ ہوا:میاںشاہد
لاہور (نیوز رپورٹر)عالمی کساد بازاری، تیل کی قیمتوں میں کمی اوراس سے اجناس کی قیمتوں میں آنے والے زوال کے باوجود ملکی برآمدت میں اضافہ ہوا۔ پاکستان کو بین الاقوامی منڈی کے حالات اور اجناس کی عالمی قیمتوںسے استثناء حاصل نہیں۔ ان خیالات کا اطظہار میاں شاہد نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چودہ کھرب روپے کے ٹیکسٹائل سیکٹر کو اولیت دینے کی ضرورت ہے۔ برآمدات کے شعبہ میں بنیادی تبدیلی لانے کی ضرورت ہے جس کے بغیر صورتحال بہتر نہیں ہو گی۔