درجہ حرارت کے ’’فش بائیو ڈرائیور سٹی پر اثرات‘‘ سیمینار کل ہو گا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ماحولیاتی درجہ حرارت کے ’’فش بائیو ڈائیور سٹی پر اثرات‘‘ کے موضوع پر سیمینار کل بروز منگل 26 اپریل کو ہوگا۔ صوبائی وزیر جنگلات و ماہی پروری ملک آصف بھا اعوان بائیو ڈائیورسٹی ہیچری چشمہ بیراج میں سیمینار کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات وماہی پروری کیپٹن(ر)جہانزیب خان، ڈائریکٹر جنرل فشریز ڈاکٹر ایوب، دوسرے صوبوں کے محکمہ ماہی پروری کے اعلی افسران اور ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے پروفیسرز سیمینار میں شرکت کریں گے۔