رواں مالی سام کے دوران خام کاٹن کی برآمدی میں 47 فیصد کمی
؎لاہور (کامرس رپورٹر) رواں ما لی سال کے پہلے 8ماہ میں خام کا ٹن کی ایکسپورٹ میں47 فیصد کمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطا بق گز شتہ ما لی کے پہلے 8ماہ میں 13کروڑ 93لا کھ ڈا لر کی 89ہزار 3سو میٹرک ٹن خام کا ٹن ایکسپورٹ کی گئی تھی جو رواں سال اسی عرصہ میں47فیصد کم ہو کر7کروڑ44لاکھ ڈالر ہو گئی اور اسکا مجموعی حجم 48ہزار میٹرک ٹن رہا خام کا ٹن ایسوسی ایشن کے مطا بق ہمسا یہ مما لک بھارت، بنگلہ دیش اور چائنہ زراعت پر خصوصی طور پر تو جہ دے رہے ہیں اور گز شتہ چند سال میں کپاس کی کئی نئی اقسام دریا فت کر چکے ہیں جن کی پیداواری لا گت کم اور قیمت فروخت زیادہ ہے جبکہ پاکستان میں زرعی ماہرین گزشتہ کئی سالوں سے کپاس ایسی کوئی قسم دریافت کر کے کپاس کے کا شتکار کو نہیں دی جسکی پیداواری لا گت کم ہو یہی وجہ ہے کہ کپاس کا کا شتکار کپاس کی کا شت پر توجہ نہیں دے رہے اور خام کاٹن کی ایکسپورٹ میں کمی ہو رہی ہے۔