• news

پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے سے متعلق فیصلے کے خلاف درخواست دائر

اسلام آباد (آئی این پی) سابق صدر پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے دینے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کی گئی ۔ شاہد اورکزئی کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آئین سے غداری کا مقدمہ زیر سماعت ہے۔ آئین سے غداری کا ملزم پاکستانی شہری نہیں رہتا اور نقل و حرکت کی آزادی محض پاکستانی شہری کے لیے ہے۔ عدالت عظمیٰ سے درخواست ہے کہ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن