• news

لاہور ہائیکورٹ میں الطاف کیخلاف غداری کیس کے اندراج کی درخواست پر سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی فل بنچ نے ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف غداری کے مقدمے کے اندراج کی درخواستوں پر سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی۔ تین رکنی بنچ نے ایک ہی نوعیت کی مختلف درخواستوں پر سماعت کرنی تھی تاہم بنچ کے سربراہ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت نہیں ہوسکی۔ سماعت کے لئے تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ایم کیو ایم کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے تحریری اور درخواست گزار وکلا نے جوابی دلائل دینے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن