• news

پشاور: وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا مختلف عہدوں پر تقرریاں فوری روکنے کا حکم

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے مختلف عہدوں پر تقرریوں کا سلسلہ فوری طور پر روکنے کا حکم دیدیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ نے ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں غیر قانونی بھرتیوں پر برہمی کا اظہار کیا اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سے ایک ہفتے میں تفصیلات طلب کی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے خط میں کہا ہے کہ خالی اسامیوں پر بھرتیوں کی تفصیلات سے حکومت کو آگاہ کیا جائے، حکومت نے سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور پروجیکٹ ڈائیکٹر سے بھی جواب طلب کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن