پارلیمانی کمیٹی اقتصادی راہداری کا اجلاس 4 مئی کو اسلام آباد میں طلب منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا
اسلام آباد (صباح نیوز) پارلیمانی کمیٹی برائے پاک چین اقتصادی راہداری کا اجلاس 4 مئی کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس کی کارروائی کے دوران اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے معاملے پر صوبہ خیبر پی کے حکومت اور وہاں کی سیاسی جماعتوں کے نئے تحفظات کا جائزہ بھی لیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے مختلف روٹس پر توانائی، اکنامک زونز اور دیگر منصوبوں پر جاری کام سے آگاہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ کمیٹی کا اجلاس یہاں پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔