• news

وزیر داخلہ چودھری نثار امریکہ سے لندن پہنچ گئے، آج تھریسامے، کل برطانوی قومی سلامتی کے مشیر سے ملیں گے

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان امریکہ سے لندن پہنچ گئے۔ آج برطانوی ہم منصب تھریسامے اور کل برطانوی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات کریں گے۔ وزیر داخلہ لندن میں پاکستانی کمیونٹی کے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں وہ انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز میں پاکستان کے سکیورٹی نقطہ نظر پر خطاب کریں گے۔ اسکے علاوہ وہ پاکستانی ہائی کمشن کے حکام سے بھی ملاقات کرینگے۔ وزیر داخلہ 28 اپریل کو وطن واپس پہنچیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن