کیا بھارتی سپریم کورٹ دنیا کی سب سے خاص عدالت ہے؟ قائم مقام چیف جسٹس
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے درآمدی سامان پر کسٹم ڈیوٹی اور اس کے قانون پر دلائل کیلئے ممبر کسٹم ایف بی آر کو طلب کر لیا ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے درآمدگی سامان پر کسٹم ڈیوٹی لاگو ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ آج کل وکلا بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلوں کی مثالیں زیادہ دینے لگے ہیں کیا بھارتی سپریم کورٹ دنیا کی سب سے خاص عدالت ہے؟ ضروری نہیں کہ بھارتی سپریم کورٹ کافیصلہ قابل قبول ہو وکلا بھارتی فیصلوں کی بجائے پاکستانی فیصلوں پر انحصار کریں۔ سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی۔