وزیر اعظم نے عمران خان کیخلاف اشتہار چلا کر گھٹیا پن کا ثبوت دیا : پی ٹی آئی
سلام آباد( آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کے خلاف حکومت کی جانب سے اشتہار چلائے جانے کو گھٹیا عمل قرار دے دیا۔پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پانامہ لیکس نے وزیر اعظم اور ان کے خاندان کو بے نقاب کیا اور اس معاملے پر وزیر اعظم کے خطاب کو قوم مسترد کرچکی ہے شریف برادران نے ہمیشہ سوال کرنے والوں پر حملہ کیا ہے لیکن تمام تر اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود تحقیقات کا مطالبہ کرتے رہیں گے۔