• news

نادرا خواجہ آصف کو تحفظ دینے سے باز رہے، تحریک انصاف کا این اے 110 کی رپورٹ میں تاخیر پر احتجاج

اسلام آباد (آن لائن) نادرا کی جانب سے حلقہ این اے 110 سیالکوٹ میں انتخابی مواد کی رپورٹ میں تاخیر پر تحریک انصاف نے شدید احتجاج کیا ہے۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ چیئرمین نادرا کو معاملے کی نزاکت کا شاید زیادہ ادراک نہیں دھاندلی کے ذریعے اسمبلی تک پہنچنے والے خواجہ آصف کو شریف خاندان سے وفاداری پر وزیر بنایا گیا۔ نادرا خواجہ آصف کو پناہ دینے سے باز رہے اور این اے 110 میںدھاندلی کی رپورٹ فوری طور پر پیش کرے۔

ای پیپر-دی نیشن