• news

خواجہ آصف دیر نہ کریں، ثبوت دیکر مشرف کی آف شور کمپنی یا اکائونٹ اپنے نام کرالیں: ڈاکٹر امجد

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد نے کہا ہے کہ خواجہ آصف دیر نہ کریں، پرویز مشرف کی آف شور کمپنی یا آف شور اکائونٹ کا ثبوت ہمیں دیں اور وہ کمپنی یا اکائونٹ اپنے نام کروا لیں۔ شریف خاندان کا نام پانامہ لیکس میں آجانے سے لیگی رہنمائوں کے ہاتھ پائوں پھول گئے ہیں۔ یہ سوچے بغیر کہ کیا کہہ رہے ہیں، بے بنیاد بیانات دئیے چلے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواجہ آصف کے اس بیان پر ردعمل میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر شریف خاندان پھنس چکا ہے، انہیں معلوم ہے کہ اب یہ لوگ نہیں بچ پائیں گے۔ شریف خاندان کے تمام درباری لوگ دوسروں کیخلاف واویلا کئے جا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن