• news

انگریزی میں خطاب‘ چودھری نثار کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے انگریزی میں خطاب پر وزیر داخلہ چودھری نثار کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی، ایک شہری میاں زاہد غنی کی جانب سے دائر متفرق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 8 ستمبر 2015ء کو قومی زبان اردو کے نفاذ کیس میں واضح حکم دیا تھا کہ حکومت تین ماہ کے اندر تمام سرکاری اداروں میں قومی زبان اردو رائج کرے۔ عدالتی احکامات کے باوجود تاحال حکومت اور اس کے نمائندوں نے ان احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا جس کے خلاف کئی درخواستیں بھی دائر ہو چکی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن