• news

کراچی: خاتون جج سے بدتمیزی‘ ایس ایس پی ثاقب سلطان کا معافی نامہ پھر مسترد

کراچی (صباح نیوز) سندھ ہائیکورٹ میں خاتون سیشن جج گھوٹکی فرزانہ سے بدتمیزی سے متعلق کیس میں عدالت نے ایک بار پھر ایس ایس پی ثاقب سلطان کا غیر مشروط معافی نامہ مسترد کر دیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں خاتون سیشن جج گھوٹکی فرزانہ سے بدتمیزی کے معاملے پر سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔ آئندہ سماعت پر ایس ایس پی ثاقب سلطان کے خلاف توہین عدالت کی فرد جرم عائد کی جائے گی۔ عدالت نے ایک بار پھر ایس ایس پی ثاقب سلطان کا غیر مشروط معافی نامہ مسترد کر دیا۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت میں جواب دیا ایس ایس پی ثاقب سلطان کے خلاف ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر کی سربراہی میں انکوائری قائم کر دی گئی ہے اور ایس ایس پی ثاقب سلطان کو عہدے سے ہٹا کر کراچی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔ درخواست کی سماعت عدالت نے 9 مئی تک ملتوی کر دی ہے۔ ایس ایس پی ثاقب سلطان نے سیشن جج گھوٹکی فرزانہ سے بدتمیزی کی اور ان کی سکیورٹی واپس لے لی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن