• news

بلوچستان کے 13 اضلاع میں انسداد پولیو مہم سخت سکیورٹی میں شروع

کوئٹہ (آئی این پی) بلوچستان کے 13 اضلاع میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم پیر سے شروع ہو گئی۔ مہم کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ بلوچستان کے صوبائی کوآرڈینیٹر ایمرجنسی سیل ڈاکٹر سیف الرحمن کے مطابق سہ روزہ پولیو مہم کے دوران 6 بلوچستان کے 13 اضلاع میں 5 سال تک کے 14 لاکھ 93 ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کی حفاظتی ویکسین پلائی جائے گی۔ انسداد پولیو مہم کے لیے 3 ہزار 6 سو 19 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 3 سو 95 فکسڈ سپورٹ سینٹرز بنائے گئے ہیں۔ مہم کے دوران رضا کاروں اور پولیو ورکرز کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے پولیس، فرنیٹیئر کور اور لیویز اہلکار تعینات رہیں گے جبکہ ایف سی اور پاک آرمی کا تعاون بھی حاصل رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن