برطانوی حکام نے محمد عامر کو ویزہ دینے سے انکار کردیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) برطانوی امیگریشن حکام نے سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ محمد عامر کو ویزہ دینے سے انکار کردیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم جولائی کے مہینے میں سیریز کھیلنے کیلئے انگلینڈ جائے گی لیکن فاسٹ بائولرمحمد عامر کی دورہ انگلینڈ کے دوران قومی ٹیم میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے کیونکہ برطانوی امیگریشن حکام نے سزایافتہ کرکٹر کو ویزہ دینا برٹش قوانین کے منافی قرار دے دیا۔واضح رہے کہ سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ ہونے کی وجہ سے محمد عامر کی ویزہ درخواست پہلے بھی مسترد ہوچکی ہے۔