• news

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مشرف کی پارٹی کا نشان عقاب فریڈم پارٹی کو الاٹ کرنے کا حکم دیدیا

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے آل پاکستان مسلم لیگ کا نشان عقاب فریڈم پارٹی کوالاٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست گزار کو ایک ماہ میں رجسٹرا ر ہائیکورٹ کے سامنے شواہد ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل سنگل بینچ نے چیئرمین پاکستان فریڈم پارٹی کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار نے دلائل میں کہاکہ اخبار میں نوٹس شائع ہونے کے بعد سابق صدر کو نوٹس کی تعمیل ہوچکی ہے‘‘ آل پاکستان مسلم لیگ نے دوہزار تیرہ کے انتخابات میں فریڈم پارٹی کا نشان استعمال کیا، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت کیس یکطرفہ کارروائی کیلئے منظورکرنے کا حکم دے۔ واضح رہے پاکستان فریڈم پارٹی نے عدالت سے کہا تھا کہ آل پاکستان مسلم لیگ ہمارا انتخابی نشان استعمال کر رہی ہے، جو قانون کی خلاف ورزی ہے، درخواست میںموقف اختیار کرتے ہو ا کہا گیا کہ عقاب کا نشان انکی پارٹی کو 9 دسمبر2007ء میں الاٹ کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن