• news

بیرون ممالک سے ڈی پورٹ افراد سیالکوٹ ایئرپورٹ پر گرفتار

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ایف آئی اے نے جعلی کاغذات اور غیر قانونی طریقوں سے بیرون ممالک جانیوالے متعدد افراد کو سیالکوٹ ائیر پورٹ سے حراست میں لے لیا۔ حراست میں لئے گئے افراد میں شاہد بابر ، عاطف حسین ، محمد ارشد ، احسن رضا ، نوید ، کامران ، یوسف ، عبدالرحیم ، ناصر احمد اور امتیاز سمیت دیگر افراد ہیں جن کا تعلق گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ، حافظ آباد اور نارووال سمیت دیگر علاقوں سے ہے جو غیر قانونی راستوں اور جعلی کاغذات تیار کر کے یونان، ترکی، اٹلی اور فرانس سمیت دیگر ممالک گئے ہوئے تھے جن کو گذشتہ روز ڈی رپورٹ کر دیا گیا۔ امیگریشن حکام نے گرفتار کر کے تھانہ گوجرانوالہ بجھوا دیا ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے شیخ خالد انیس نے تمام افراد کیخلاف تحقیقات کیلئے سب انسپکٹر ایف آئی اے رانا مستحسن خان کو ہدایت دے دی اور قصورواروں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دیدیا۔

ای پیپر-دی نیشن