الیکشن کمشن کو دی ترجیحی فہرست میں سورن سنگھ کے بعد ملزم بلدیو کا نام تھا، رکن اسمبلی بننے کیلئے راستے سے ہٹایا
بونیر(نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما سردار سورن سنگھ کے قتل کا اصل محرک سامنے آ گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق 2013ء کے انتخابات سے قبل پی ٹی آئی نے الیکشن کمشن کو امیدواروں کی ترجیحی فہرست دی تھی فہرست میں مقتول ایم پی اے سورن سنگھ کے بعد ملزم بلدیو کمار کا نام تھا ملزم بلدیو کمار خیبر پی کے اسمبلی کا رکن بننا چاہتا تھا رکن اسمبلی بننے کیلئے بلدیو کمار نے سورن سنگھ کو راستے سے ہٹا دیا۔