وفاق نے مردم شماری کیلئے سندھ کو دی گئی رقم کاٹ دی
کراچی (آن لائن) وفاقی وزارت خزانہ نے ملک بھر میں مردم شماری اور گھر شماری کے ملتوی ہوجانے کے دوماہ بعد اچانک حکومت سندھ کو اس مقصد کیلئے دیدی گئی رقم این ایف سی ایوارڈ میں سے پیشگی کاٹ دی ہے جس پرحکومت سندھ نے شدید احتجاج کیا ہے محکمہ خزانہ کی جانب سے وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ مشترکہ مفادات کی کونسل سیکرٹریٹ کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت مردم شماری اور گھر شماری کی مد میں 48 کروڑ 35لاکھ 81ہزار روپے حکومت سندھ کو دیئے تھے اس رقم سے کچھ رقم ان سرکاری ملازمین کی تربیت پرخرچ کیے جن کو گھر شماری اور مردم شماری پر مقرر کیا گیا تھااور بقیہ رقم سٹیشنری اور تیل پر خرچ ہونا تھا مگر مردم شماری وفاقی حکومت نے ملتوی کی تو وفاقی وزارت خزانہ اور بیوروآف سٹیٹسٹکس نے حکومت سندھ سے خط کتابت کیے بغیردوماہ بعد اچانک این ایف سی ایوارڈکی رقم سے پیشگی رقم کاٹ دی جس سے بجٹ کی تیاری میںحکومت سندھ کومشکلات درپیش ہے اس لئے مشترکہ مفادات کونسل کردار ادا کرکے یہ رقم حکومت سندھ کو دلوائے۔