گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں تین روزہ سافٹ ٹرونکس 2016ء مقابلوں کا آغاز
لاہور(لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں تین روزہ سافٹ ٹرونکس 2016مقابلوں کا آغازہوگیا۔جی سی یوشعبہ کمپیوٹر سائنسز اور آئی ای ای ای سوسائٹی کے زیرِ اہتمام منعقدہ اس ایونٹ میں پروگرامنگ ،سافٹ ویئر اور گیمنگ کے مقابلے شامل ہیں،مختلف مقابلوں میں پنجاب یونیورسٹی ،یو ای ٹی اور فاسٹ سمیت 21یونیورسٹیوں کے400سے زائد طلباء اور پروفیشنلزحصہ لے رہے ہیں۔تین روزہ سافٹ ٹرونکس2016کا آغاز گیمنگ کے مقابلوں سے ہوا،جس میں طلباء کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی سی یو شعبہ کمپیوٹر سائنس کے انچارج ڈاکٹرسید اسد رضا کاظمی کا کہنا تھا کہ ان مقابلوں میں طلباء کو نہ صرف اپنی مہارت اورہنر کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملتا ہے ،بلکہ طلباء ایک دوسرے سے سیکھتے بھی ہیں۔