• news

جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کی نو منتخب خواتین ارکان نے حلف اٹھا لیا

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کیلئے نومنتخب خواتین ارکان نے گزشتہ روز اپنی رکنیت کا امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے حلف لے لیا، چاروں صوبوںسے پانچ ہزار خواتین ارکان نے فروری میں 10ارکان کو شوریٰ کی رکنیت کے لئے منتخب کیا تھا ، جماعت اسلامی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے مطابق پنجاب سے ڈاکٹر رخسانہ جبیں، ڈاکٹر حمیرا طارق، محترمہ سکینہ شاہد اور محترمہ رفیعہ فاطمہ ، سندھ سے عائشہ منور، دردانہ صدیقی، محترمہ عطیہ نثار اور رعنا فضل شامل ہیں جبکہ حمیرا طیبہ اور بلوچستان سے ثمینہ سعید شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن