• news

عافیہ صدیقی کی سزا پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی افسوس ناک ہے: قاضی مظفر اقبال

لاہور ( پ ر) خلیفۃ الرسول صدیق اکبر کی سیاسی ملی و دینی خدمات کو ہدیہ عقیدت پیش کرتے ہوئے مولانا ثناء اللہ سیالوی اور مولانا عبدالعزیز خاں نیازی نے کہا کہ آپ کا دور خلافت آج کے حکمران کے لئے مشعل راہ ہے۔ چیئر مین سن ایکشن کمیٹی قاضی مظفر اقبال رضوی نے اپنے صدارتی بیان میں کہا کہ یہ بات کتنے دکھ کی ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی بغیر کسی جرم کے امریکہ کی چکی میں13سال سے طویل عرصہ سے سزا کاٹ رہی ہے لیکن افسوس کے 200ارب بے بس مسلمانوں پر حکمرانی کرنے والے58مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی مسلمانوں کے دلوں پر نمک چھڑک رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن