• news

آئی ایس پی آر کے تعاون سے بننے والی فلم ’’مالک‘‘ کی نمائش پر پابندی

لاہور (کلچرل رپورٹر) وفاقی حکومت نے ملک بھر کے سینما گھروں میں زیرنمائش فلم ’’مالک‘‘ کی نمائش پر پابندی عائدکر دی اور تمام سینما گھروں کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں کہ فلم کی نمائش فوری طور پر روک دی جائے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ’’دھواں‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والے ڈائریکٹر و اداکار عاشر عظیم نے آئی ایس پی آر کے تعاون سے یہ فلم بنائی تھی جس میں ملک میں جاری دہشت گردی اور اس کے خلاف ہونے والے والی کارروائیوں کو موضوع بنایا گیا ہے تاہم اس کے علاوہ فلم میں حکمرانوں کے منفی پہلو کو بھی انتہائی بولڈ انداز میں اجاگر کیا گیا ہے جو مافیا کی سرپرستی کرتے ہیں لہٰذا فلم کی ریلیز کے بعد مختلف سیاست دان وفاقی حکومت اور مرکزی فلم سنسر بورڈ پر دبائو ڈال رہے تھے کہ اس کی نمائش بند کرائی جائے۔ گزشتہ روز وزارت اطلاعات و نشریات نے فلم کی نمائش روکنے کے احکامات جاری کر دئیے۔

ای پیپر-دی نیشن