• news

ششانک منوہر صدر بی سی سی آئی کا عہدہ چھوڑ دینگے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر کی تبدیلی کا امکان ‘ششانک منوہر کے چیئرمین انٹر نیشنل کرکٹ کونسل بننے پر وہ بھارتی بورڈ کا عہدہ چھوڑ دینگے ۔شرد پوار صدر بی سی سی آئی بننے کیلئے مضبوط امیدوار ہونگے ۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق نیا چیئر مین آزاد ہوگا ۔ ششانک منوہر چیئرمین آئی سی سی کا الیکشن لڑنا چاہتے ہیں ‘کامیابی کی صورت میں وہ بھارتی بورڈ کا عہدہ چھوڑ دینگے ۔چیئرمین آئی سی سی کا انتخاب آئندہ ماہ خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن