یونس خان کی معافی قبول، پاکستان کپ کھیلنے کی اجازت مل گئی
لاہور (نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) کرکٹر یونس خان نے پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب دیدیا۔ یونس خان نے اپنے روئیے پر معذرت کر لی۔ یونس خان نے کہا ہے کہ مجھے اپنے روئیے پر افسوس ہے۔ اعلامیہ پی سی بی کے مطابق یونس خان کی معافی قبول کر لی ہے۔ یونس خان کو پاکستان کپ میں شرکت کی اجازت دیدی گئی ہے۔