عمر اکمل کو کلین چٹ، فیصل آباد تھیٹر جھگڑے میں بے قصور قرار
لاہور(نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر ) پی سی بی کے لاڈلے عمر اکمل کو ایک بار پھر کلین چٹ مل گئی ، ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلے باز کا فیصل آباد کے تھیٹر میں کوئی جھگڑا نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق عمر اکمل کا فیصل آباد میں سٹیج ڈرامہ کے دوران کسی سے کوئی جھگڑا نہیں ہوا ۔پی سی بی نے ڈرامہ دیکھنے کے دوران ہونیوالے مبینہ جھگڑے کی فوٹیج کا جائزہ لیا گیا جس میں قومی کرکٹر بے قصور پائے گئے ہیں۔ ساتھ ہی تھیٹر کے مالک کو بھی طلب کیا گیا تھا جس نے تصدیق کی کہ لڑائی جھگڑے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ اس سے پہلے عمر اکمل پر حیدر آباد میں ایک ڈانس پارٹی میں شرکت کا الزام تھا لیکن پی سی بی کی کلین چٹ نے بیٹسمین کو بے گناہ قرار دیا تھا۔