صرف ٹی ٹونٹی کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا : ثنا میر
لاہور(نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر )پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر نے واضح کیا کہ انھوں نے صرف ٹی ٹونٹی کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ثنا میر نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کو نئی کپتان کیلئے دو سے تین نام تجویز کر دیے ہیں ، ٹی ٹونٹی سے کپتانی چھوڑنے کی وجہ کسی نئی کھلاڑی کو موقع فراہم کرنا ہے۔