پاکستان کپ : خیبر پی کے ٹیم سندھ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر )پاکستان کپ میں خیبر پی کے کی ٹیم سندھ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی ۔ خیبر پی کے نے 6وکٹوں کے نقصان پر319رنز بنائے ۔ کپتان احمد شہزاد نے 143جبکہ فخر زمان نے 68رنز کی اننگز کھیلی۔محمد عامر ‘رومان رئیس اور بلا ل آصف نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔سندھ کی ٹیم 8وکٹوںپر312رنز بناسکی ۔فواد عالم 74 رنز بناکرآئوٹ ہوئے ‘خالد لطیف168رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ضیا ء الحق نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔احمد شہزاد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔اسلام آباد اور بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا۔ میچ سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔