• news

’’ 5 سے 16 سال کے دو کروڑ 36 لاکھ بچے سکول نہیں جاتے‘‘

اسلام آباد (نامہ نگار) انسی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ پالیسی سائنسز نے پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں صوبوں کی جانب سے مختص کئے جانیوالے بجٹ اور اسکے استعمال کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی جس میں کہا گیا کہ تعلیمی بجٹ کے غیر موثر استعمال کے باعث پاکستان میں اس وقت 5 سے 16 سال کی عمر کے 2کروڑ 36 لاکھ بچے سکوں سے با ہر ہیں، پنجاب میں 242ارب روپے کے تعلیمی بجٹ میں سے صرف44ارب روپے ترقیاتی تعلیمی بجٹ اور 210ارب روپے تنخواہوں پر مختص کئے، مالی سال 2015-15ء میں سندھ نے تعلیم پر سب سے کم اور خیبر پختونخواہ نے سب سے زیادہ خرچ کیا جبکہ وزیر مملکت برائے تعلیم و تربیت انجینئر بلیغ الرحمن کا کہنا تھا کہ تعلیم کے لیے مختص کی جانے والی رقم میں مزید اضافے کیساتھ ساتھ اس کا مزید موثر استعمال ایک چیلنج ہے، معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے تمام صوبائی حکومتوں اور سول سوسائٹی کوساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن