• news

سی ایس ایس کے امتحان میں 97 فیصد امیدوار فیل

کراچی (خصوصی رپورٹر) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2015ء کے نتائج جاری کر دیئے ہیں، 97 فیصد امیدوار سی ایس ایس کے امتحان میں فیل ہوگئے ہیں، صرف 3 فیصد امیدوار سی ایس ایس کا تحریری امتحان پاس کر سکے، پہلی پانچ پوزیشن میں سندھ کا کوئی بھی امیدوار شامل نہیں ہے۔ امتحان میں ملک بھر سے 12176 افراد شریک ہوئے۔ صرف 379 امیدواروں نے سی ایس ایس کا تحریری امتحان پاس کیا جبکہ ان میں سے 11 امیدوار زبانی امتحان میں فیل ہوگئے۔ 368 امیدواروں نے مقابلے کا اعلیٰ ترین امتحان پاس کیا۔ کامیاب 238 امیدواروں کو مختلف وفاقی گروپس میں گریڈ 17کی ملازمت کی سفارش کی گئی ہے۔ سی ایس ایس کے امتحان میں 40 فیصد خواتین امیدوار کامیاب رہیں۔ ابتدائی 10 کامیاب امیدواروں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ سندھ سے صرف 63 امیدوار سی ایس ایس کا امتحان پاس کرسکے۔ نتائج کے مطابق سندھ کے شہری علاقوں سے صرف 21 امیدوار مقابلے کے اعلی ترین امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ دیہی سندھ کے 41 امیدواروں نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا۔

ای پیپر-دی نیشن